سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ وہ اس سے پہلے ایک بیٹی کی ماں ہیں۔ چیلسی کلنٹن نے ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ مارک اور میں اپنے بیٹے کی پیدائش پر خوش
ہیں۔ بیٹے کا نام عیدن کلنٹن میزونسکی رکھا گیا ہے۔ 2014ءمیں پیدا ہونیوالی بیٹی کا نام شارلٹ رکھا گیا تھا۔ چیلسی کے شوہر انوسٹمنٹ بنکر ہیں۔ انکی والدہ ہلیری نومبر میں ہونیوالے امریکی صدارت کے الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہیں۔